سکریپ کو آگ لگاکر آلودگی پھیلانے والے شہری کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکریپ کو آگ لگاکر آلودگی پھیلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ ترکھانی کے علاقے چک نمبر 378گ ب میں ملزم کی جانب سے اپنی حویلی میں کمپیوٹر سپئیر پارٹس کے سکریپ کو آگ لگاکر ماحولیاتی آلودگی پھیلائی جارہی تھی۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔