24 گھنٹوں میں مزید 7 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔
رپورٹ مثبت آنے کے بعد مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 709 ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض جان سے بھی گیا۔