بجلی کا کام کرتے کرنٹ لگنے سے شہری کی حالت غیر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اٹھارہ ہزاری لیہ روڈ پر رشید پور کے قریب ایک شخص کی کرنٹ لگنے حالت غیر ہوگئی۔
30سالہ رمضان کو لواحقین کے مطابق کام کرتے بجلی کی مین تار سے کرنٹ لگا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے تحصیل اٹھارہ ہزاری ہسپتال منتقل کر دیا۔