ویگن کی ٹکر سے میاں بیوی موٹر سائیکل سوارشدید زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ بھکر روڈپر ہیڈ تریموں کے قریب تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔۔۔
جس سے میاں بیوی امجد ولد رشید اور بلقیس بی بی زوجہ امجد شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اہلکاروں نے بروقت رسپانس کر کے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے سول ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا ۔