ٹریکٹر ٹرالیوں سے اڑنے والی دھول سے جینا محال

 ٹریکٹر ٹرالیوں سے اڑنے  والی دھول سے جینا محال

چناب نگر(نامہ نگار)مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں سے اڑنے والی دھول نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کر دیا ۔۔۔

دریائے چناب کنارے سے گزرنے والی مٹی کی بھری ٹریکٹر ٹرالیوں کادھول اڑانا معمول بن چکا ہے ۔علاقہ مکین مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیوں کی دھول سے سانس و دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ، بغیر ترپال کے مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں دھول اڑاتی پھر رہی ہیں ۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں