10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا اتائی ڈاکٹر گرفتار

جڑانوالہ ،بچیانہ(نمائندگان دنیا)پولیس تھانہ صدر نے دوائی لینے جانیوالے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے اتائی کو گرفتار کر لیا۔
چک نمبر 22 گ ب کے رہائشی سرور نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا (ا)بخار کی دوائی لینے جا رہا تھا کہ راستہ میں اتائی ڈاکٹر فرمان ساکن 21 گ ب نے اسے دبوچ لیا اور کماد فصل میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔