جھگڑے پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو زخمی کر دیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)گھریلو جھگڑے پر بھانجے نے فائرنگ کرکے سگے ماموں کو زخمی کر دیا۔
تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر 281 گ ب میں گھریلو جھگڑے کی رنجش پر بھانجے بابر ولد ارشاد نے فائرنگ کرکے اپنے سگے ماموں امتیاز ساکن 281 گ ب کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر انچارج انسویسٹی گیشن تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کرکے زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے ۔