سرکاری اراضی سے قبضہ ختم کروانے آنیوالے ملازمین کو دھمکیاں

سرکاری اراضی سے قبضہ ختم کروانے آنیوالے ملازمین کو دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اراضی سے قبضہ ختم کروانے کیلئے آنے والے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ ماموں کانجن کے علاقے چک نمبر 53/1میں قائم پنجاب حکومت کی اراضی پر ملزموں کی جانب سے قبضہ کی نیت سے تعمیرات شروع کردی گئیں۔ جسے ختم کروانے کیلئے آنے والے سرکاری ملازمین کو ملزموں کی جانب سے قابو کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے سرکاری امور سے روک دیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں