انوویشن ایکسپو نئے آئیڈیازکا جذبہ پیدا کریگی :ڈاکٹر صوفیہ

انوویشن ایکسپو نئے آئیڈیازکا جذبہ پیدا کریگی :ڈاکٹر صوفیہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ انوویشن ایکسپو سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ۔۔۔

یہ ایکسپو طلبہ،محققین اور فیکلٹی میں جدت کے نئے آئیڈیاز تلاش کرنے کا جذبہ پیدا کرے گی جو عالمی رجحانات کے ساتھ ہم آہنگی اور کامیاب انٹرپرینیورشپ کی کنجی ہے ۔جی سی یونیورسٹی جدت، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہی ہے ۔ طلبہ کو بزنس اینکوبیشن سنٹر، کامیاب نوجوان پروگرام اور سٹارٹ اپ جیسے پروگرامزکے ذریعے عملی طور پر کاروبار کی طرف راغب کیا جا رہا ہے ۔ہمارے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت صرف اسی وقت ابھر کر سامنے آ سکتی ہیں جب اعلیٰ و معیاری تعلیمی نظام پر سرمایہ کاری کی جائے اور ایسا نظام قائم کیا جائے جس سے تعلیمی عوامل کو سماجی واقتصادی ترقی سے منسلک کیا جاسکے ۔ کامیاب ایکسپو کیلئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ایکسپو میں جی سی یونیورسٹی کے طلبہ کی طرف سے مختلف سٹالز لگائے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں