فاؤنڈری،ڈائنگ وسائزنگ یونٹ سیل ،مالکان کو 3 لاکھ جرمانہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ ماحولیات نے ایکشن لیتے ہوئے فاؤنڈری،ڈائنگ یونٹ اور سائزنگ یونٹ سیل کرکے مالکان کو 3لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
ٹیموں نے سمندری روڈپر ستار فاؤنڈری کو چیک کیا تو وہاں ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا جس پر فاؤنڈری سیل اورمالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔دوسری کارروائی میں میزان ڈائنگ یونٹ میں خلاف ورزی پر یونٹ سیل اور دو لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں سمندری روڈ پر ہی کارروائی میں کراؤن سائزنگ کو ماحول آلودہ کرنے کی پاداش میں سیل کیا گیا۔