ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کسان لائیوسٹاک بیٹھک کا انعقاد

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوزرپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کسان لائیوسٹاک بیٹھک کا انعقاد کیاگیا۔
جس میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ اعجاز احمد میانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ عاطف طفیل، ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرہ ارشد رندھاوا اور سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر امتیاز نے شرکت کی۔پروگرام میں اہل علاقہ کثیرتعدادمیں شریک ہوئے ۔حاضرین کو مویشیوں کے چارہ جات اور حفاظتی ٹیکوں بارے مفید معلومات کے ساتھ کانگو وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگاہی دی گئی۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تمام جانوروں میں گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکہ جات جلد از جلد مکمل کرنے کی تلقین کی اور اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ محکمہ کی طرف سے جو بھی نئی سکیم متعارف ہوگی وہ اس یونین کونسل میں نافذ العمل ہوگی۔مقامی نمبر دار نے محکمہ لائیوسٹاک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اہل علاقہ کی طرف سے ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے سرپر اعزازی پگڑی پہنائی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔