موٹروے پولیس نے بچوں کا عالمی دن منایا ،سکول کادورہ

موٹروے پولیس نے بچوں کا عالمی دن منایا ،سکول کادورہ

فیصل آباد،گوجرہ(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی موٹروے سلیم چوہدری کی ہدایات پر سیکٹر ایم فور ون میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا۔

اسی سلسلے میں تمام انٹرچینجز پر چلڈرن ڈے کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے گئے اور روڈ یوزرز میں بریفننگ میٹیریل تقسیم کیاگیا۔ روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ نے شبلی سکول فار بوائز گوجرہ میں روڈ سیفٹی آگاہی واک کا انعقاد کیا ۔ واک کا مقصد عوام میں اقوامِ متحدہ کے 20 نومبر 1959 کے ڈکلیریشن کی روشنی میں بچوں کے حقوق بارے آگاہی پیدا کرنا تھا ۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے رواں سال 187 اور گزشتہ پانچ سال میں تقریباً 900 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا ۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑ کا کہناتھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ۔ انکی حفاظت اور تربیت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ گمشدہ بچوں کی تلاش و مدد میں رہنمائی کے لیے زارا ہیلپ لائن 1099، روشنی ہیلپ لائن15_1138 یا موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 ملائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں