ڈی سی جھنگ کی زیر صدارت کی ترقیاتی کاموں کاجائزہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت پنجاب سٹیز پروگرام کے منصوبوں بارے جائزہ میٹنگ ہوئی ۔بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ لیڈیز پارک پر کام دسمبر کے آخری ہفتہ میں مکمل ہو جائے گا۔
پارکنگ شیڈ 15 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ دیواروں کی تزئین و آرائش پر کام جاری ہے ,چوک چوراہوں پر کام 15 دسمبر تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ سیوریج بحالی منصوبہ پر کام چھ پوائنٹس پر جاری ہے ۔ڈسپوزل سٹیشن کی بحالی پر کام 10 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ سیوریج لائنز ڈالنے پر کام مزید تیز کیا جائے ۔سیوریج پائپ ڈالنے کے ساتھ فوری جگہ کو فوری مرمت کیا جائے ۔جاری سیوریج کام والی جگہوں پر حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل,ایکسین پبلک ہیلتھ و دیگر افسران کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی کوالٹی چیک کرکے رپورٹ کرنے سمیت ڈیسلٹنگ پر جاری کام کو مزید تیز کرنے اورروزانہ کے کام کو چیک کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔