ڈپٹی کمشنر کاالائیڈ ہسپتال میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ

 ڈپٹی کمشنر کاالائیڈ ہسپتال میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئرنے الائیڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور سرجیکل ایمرجنسی ونیو بلاک اور اوپی ڈی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے تعمیراتی عمل میں تیزی لانے کی تاکید کی اور کہا کہ میگا پراجیکٹ ہر قیمت پر مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اس ضمن میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے الائیڈ ہسپتال II کا بھی دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں جاکر علاج معالجہ کے عمل کی انسپکشن کی۔انہوں نے الائیڈہسپتالII میں اپ گریڈیشن کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا اور شفافیت کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں