باپ الیکشن پراعتماد،بیٹاتحفظات کااظہارکررہا:اسرارمنے

باپ الیکشن پراعتماد،بیٹاتحفظات کااظہارکررہا:اسرارمنے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں واضح اکثریت سے مسلم لیگ ن کی حکومت اورمیاں نوازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کاسیاسی مخالفین کوعلم ہوچکاہے ۔

باپ الیکشن کمیشن پراعتمادکااظہار جبکہ بیٹاتحفظات کااظہاراورسلیکشن کاالزام عائد کرکے دھرنے کی دھمکی دے رہاہے مگرکوئی اُسے سنجیدہ نہیں لے گا۔ڈبل گیم پالیسی کے باوجود اُنہیں حصہ نہیں ملے گا۔ اُنہوں نے بلاول بھٹوزرداری کومشورہ دیاکہ وہ اپنی انتخابی مہم میں عوام کے فیصلے کاانتظارکریں۔سندھ،بلوچستان اورخیبر پختونخوا سے دوسری جماعتوں کے لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہوکرمیاں نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کااظہارکررہے ہیں توقع ہے کہ مرکزاورپنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت اوردوسرے صوبوں میں اس کے حمایت یافتہ وزیراعلیٰ ہوں گے ۔ سیاسی میدان میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔اُن کا کہناتھاکہ میاں نوازشریف ہمیشہ اپنے سیاسی اورملکی تعمیروترقی کے کردار کی وجہ سے اقتدارمیں آئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں