اسلحہ نما ئش ، فائرنگ پر کریک ڈائون تیز کرنے کی ہدایت

 اسلحہ نما ئش ، فائرنگ پر کریک ڈائون تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)علی ضیائکی جانب سے اسلحہ کی نما ئش وہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 سی پی او نے تمام سرکل افسر و تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کوہدایات جاری کی ہیں کہ شادی بیاہ کی تقریبات و دیگر تفریحی میلہ جات وغیرہ کے موقع پر اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کریں۔ عوام میں آگاہی مہم کا آغاز کرتے تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کے مشہور مقامات اور رش والی جگہوں پر نمایاں بینرز آویزاں کریں جن پر اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کی ممانعت بارے ہدایات درج ہوں۔ تمام مساجد میں بھی اعلانات کروائے جائیں۔اس موقع پر سی پی او نے کہا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے اچھی اور موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ا سپیشل اسکواڈز تشکیل دیئے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیائع کوروکا جا سکے خصوصی مہم میں غفلت و لا پرواہی برتنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں