صنعتی شہر کی فضا آلودہ ترین ، ایئر کوالٹی انڈیکس 214 ہوگیا

صنعتی شہر کی فضا آلودہ ترین ، ایئر کوالٹی انڈیکس 214 ہوگیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صنعتی یونٹس اور بھٹہ مالکان کی ہٹ دھرمی برقرار رہنے سے صنعتی شہر کی فضا آلودہ ترین زون میں داخل ہوگئی ہے اور گزشتہ روز شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 214 تک ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔

جس کے باعث شہریوں کو امراض چشم اور سانس کی تنگی کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب سموگ میں دن بدن اضافہ پر ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے محکمہ ماحولیات، محکمہ زراعت اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ جات اور انڈسٹریل یونٹس سیل اور مقدمات کے اندارج میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے سموگ میں اضافہ کا سبب بننے والوں کو بھاری جرمانے بھی عائد کرنے کی تاکید کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں