انسداد ڈینگی نہ ہونے پرمریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز

انسداد ڈینگی نہ ہونے پرمریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کے ویکسی نیٹرز کی جانب سے علاقوں کا وزٹ کئے بغیر بوگس انٹریوں کا انکشاف، انسداد ڈینگی کی کارروائیاں متاثر ہونے سے مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی۔

 محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کی سرویلنس کے لیے یونین کونسل کی سطح پر ویکسی نیٹرز کی ذمہ داریاں لگائی گئیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقے میں مخصوص تعداد میں مقامات چیک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم پٹرول سمیت دیگر مسائل کے باعث ویکسی نیٹرز کی جانب سے وزٹ کی بوگس انٹریاں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث ڈینگی کے خلاف مہم کو دھچکا لگا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کی جانب سے دفاتر میں بیٹھے ہی مقامات کی تفصیل بدل بدل کر ڈیٹا کی انٹری کردی جاتی ہے جبکہ ملازمین ایک بار وزٹ کے دوران تصاویر بنا کر محفوظ کرلیتے ہیں جنہیں آئندہ انٹری کے لیے استعمال کیاجاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق طویل عرصہ سے ویکسی نیٹرز کو مختص شدہ پٹرول کی فراہمی میں مسائل کا سامنا ہے جسکے باعث وزٹ سے بچنے کے لیے بوگس انٹریوں کا سہارا کیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں