سپورٹس میلہ ، گرلزبیڈمنٹن وٹیبل ٹینس بوائز مقابلے

 سپورٹس میلہ ، گرلزبیڈمنٹن  وٹیبل ٹینس بوائز مقابلے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)دوسرے سپورٹس میلہ کے سلسلہ میں انٹر کلب بیڈمنٹن گرلز اور ٹیبل ٹینس بوائز کے مقابلے الفتح سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے ۔

بیڈمنٹن گرلز میں الفتح بیڈمنٹن کلب نے پہلی،سٹار بیڈمنٹن کلب نے دوسری ،ٹیبل ٹینس بوائز میں سمن آباد کلب نے پہلی،لاثال سکول اینڈ کالج بیڈمنٹن کلب نے دوسری پوزیشن لی۔تحصیل سپورٹس آفیسر سٹی شبینہ حمیدنے جیتنے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔دریں اثنا سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے بوائز اینڈ گرلز چیمپئن شپ کھیلی گئی بوائز کے 10کلبوں کے درمیان مقابلے ہوئے ۔یوتھ کراٹے اکیڈمی نے 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلی،نیشنل یوتھ کراٹے اکیڈمی نے 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن لی جبکہ گرلز کراٹے مقابلوں میں14کلبوں نے شرکت کی،10 گولڈ،2سلور میڈلزکے ساتھ یوتھ کراٹے اکیڈمی نے پہلی ،2گولڈاور 4سلور کے ساتھ نیشنل یوتھ کراٹے اکیڈمی نے دوسری پوزیشن لی۔کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں تیکوانڈو گرلز مقابلے ہوئے 12 تیکوانڈو کلبز نے حصہ لیا ،AIC تیکوانڈو کلب نے پہلی کریسنٹ تیکوانڈو کلب نے دوسری پوزیشن لی۔مہمان خصوصی چوہدری نسیم چیئرمین فیصل آباد ڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن و چیئرمین ڈسٹرکٹ فٹسال ایسوسی ایشن نے فرسٹ پوزیشن ٹیم کو 10ہزار، رنر اپ ٹیم کو 7ہزار اور تھرڈ پوزیشن پر ٹیم کو 5ہزار بمعہ ٹرافیزومیڈلز تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر اظہار الحق سیکرٹری جنرل پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن بھی ہمراہ تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں