ڈپٹی کمشنر کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے گذشتہ رات گئے الائیڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیااورسرجیکل ایمرجنسی،اوپی ڈی اور نیو بلاک کے تعمیراتی عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ سے میگا پراجیکٹ کے منصوبہ کی پیشرفت پر بریفنگ لی اور کہا کہ مریضوں کوعلاج معالجہ کی تیزرفتار فراہمی کے لئے ہسپتال کی ایمرجنسی واوپی ڈی اور نیو بلاک کا کام برق رفتاری سے مکمل کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے لہذاسست روی کی بالکل گنجائش نہیں۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو متبادل وارڈز میں تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ سرجیکل ایمرجنسی کے مریضوں کو طبی سہولیات میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں