آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی، 3 افرادگرفتار

 آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی، 3 افرادگرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ صدرپولیس نے آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی منی فیکٹری پکڑ لی ، چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لیکر 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ ملک عابد ظفر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے 61 گ ب اضافی آبادی مہارانوالہ میں قائم آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں چھاپہ مار کر سامان قبضہ میں لیکر غلام عباس، شہزاد سکنہ 127 گ ب،اختر سکنہ اعوان ٹاؤن 61 گ ب کو گرفتار کرلیاانکے 2 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ریاض اٹھوال نے کاکہناہے کہ آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی منی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پولیس نے 5 نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں