گرانفروشی پر 87دکانداروں کو 13 لاکھ 75 ہزار کے جرمانے

گرانفروشی پر 87دکانداروں کو 13 لاکھ 75 ہزار کے جرمانے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کرتے ہوئے زائد قیمت وصول کرنے پر 28اور نرخناموں کی عدم موجودگی پر59دکانداروں کو 13 لاکھ 75ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے ۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج اور دو گرانفروشوں کو موقع سے گرفتار کرایا۔ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے پہاڑی گراؤنڈ بٹالہ کالونی میں قائم ریڑھی بازار کا دورہ کیا اورمقررہ نرخناموں کے مطابق پھلوں کی فروخت کے عمل کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے ریڑھی بازار پر پھلوں کے نرخ اور معیار کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ خریداروں کو مقرر کردہ نرخوں کے مطابق پھلوں وسبزیوں اور کریانہ کی اشیاء کی دستیابی کے لئے مارکیٹوں وبازاروں میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں