پولیو ٹیموں کو سو فیصد اہداف کیلئے متحرک کرنے کی ہدایت

 پولیو ٹیموں کو سو فیصد اہداف کیلئے متحرک کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے دوران تین روز میں پانچ سال تک کی عمر کے9 لاکھ 36 ہزار 803 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس میں بتائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار،اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگر افسر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم اہداف اور اب تک بچوں کو پلائے گئے قطروں کے ریکارڈ کا جائزہ لیتے مہم کے باقی ایام میں پولیو ٹیموں کو سو فیصد اہداف کے لئے متحرک کرنے کی ہدایت کرتے کہا مائیکروپلان کے مطابق کسی گھر کا پانچ سال تک کی عمر کا بچہ حفاظتی ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔گھروں سے غیر حاضر بچوں کو تلاش کرکے انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔ والدین کی آگاہی کے لئے بھی اقدامات جاری رکھیں۔انہوں نے جڑانوالہ میں پولیو مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے کہا کہ پولیو پلان کے مطابق ٹاؤن کی سطح پر چیک اینڈ بیلنس کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں