مثالی ہائی سکول دھاندرہ میں سالانہ فن فیئر و گالا کا اہتمام

مثالی ہائی سکول دھاندرہ میں سالانہ فن فیئر و گالا کا اہتمام

پینسرہ( نمائندہ دنیا)مثالی ہائی سکول جھنگ روڈ میں سالانہ فن فیئر و فن گالا کا انعقاد ۔طلبا و طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی بچوں نے جھولے جھولے اور سٹالز پر سے مختلف اشیا خورو نوش کرتے۔۔۔

خوب مزے کیے ۔بچوں نے ٹیبلو زپیش کر کے شرکا سے خوب داد حاصل کی ۔طلبا و طالبات نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کر کے فن گالا کو چار چاند لگا دئیے اس موقع پر ڈائریکٹر مثالی ہائی سکول دھاندر ہ جھنگ روڈ ڈاکٹر یٰسین ، پرنسپل دلشاد اقبال ،اقبال علوی،طارق مشتاق و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پرڈاکٹر یٰسین اور مہمانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ایسے پروگرام نصابی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لیے ضروری ہیں جس سے بچوں کے اندر چھپا ٹیلنٹ ظاہر ہوتا ہے اور بچوں کے درمیان مقابلہ کی فضا قائم ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں