رنجش :گھر میں گھس کر خواتین سمیت 4 افراد پرتشدد

 رنجش :گھر میں گھس کر خواتین سمیت 4 افراد پرتشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دیرینہ رنجش پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت چار افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 69 ج ب میں پرانی دشمنی پر ملزم شفیق نے اپنے دیگر آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ طارق محمود کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ملزموں نے اسے ، اسکی بیوی، بھابی اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور بعد ازاں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں