جھنگ کا رہائشی ،جینا مرنا اپنے شہریوں کیساتھ:شیخ اکرم

جھنگ کا رہائشی ،جینا مرنا اپنے شہریوں کیساتھ:شیخ اکرم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق ایم این اے شیخ اکرم نے کہا ہے کہ جھنگ کا رہائشی ہوں اور جینا مرنا اپنے شہریوں کیساتھ ہے اونچ نیچ وقت کے ساتھ ساتھ ہوتی رہتی ہے۔۔۔

کیونکہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر قائم الیکشن آفس میں حلقہ کے حلقہ کے عوام سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ شروع دن سے ہی تھا اور عوامی تائید سے ہم اپنے فیصلہ پر قائم ہیں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ حلقہ کے عوام کی مشاورت سے کریں گے حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے کچھ دن آرام کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب عوام میں ہیں کیونکہ عوامی آدمی عوام سے دور کیسے رھ سکتا ہے انہوں نے مزید کہا اپنے گروپ اور ساتھیوں کا مشکور ہوں جو ہمارے لئے دعا گو ہونے کیساتھ ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ،عوامی خدمت کا سلسلہ نہ رکا تھا اور نہ ہی رکے گا ، عوامی خدمت مشن ہے جو کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں