جی سی یو شعبہ قانون کے زیر اہتمام جیورسٹ کوئز مقابلے

جی سی یو شعبہ قانون کے زیر اہتمام جیورسٹ کوئز مقابلے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ قانون کے زیر اہتمام جیورسٹ کوئز مقابلہ جات 2023کا انعقاد کیا گیا۔

فائنل مقابلہ جات کے ججز کے فرائض ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد جاوید الحسن چشتی، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار صباحت رضوی، ایڈیشنل سیشن جج، سول ججز اور ملک محرم بالی ایڈووکیٹ نے انجام دئیے ۔ لاء ڈیپارٹمنٹ کی چاروں ٹیموں سے قانون شہادت، سیکشن اے ، سیکشن بی اور سول پروسیجر سے متعلق سوالات پوچھے گئے ، جس میں طلباو طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین نے خطاب کرتے کہا طلبہ کے درمیان جیورسٹ کوئز مقابلہ جات کا انعقاد بہت اچھا اقدام ہے جس سے طلبہ کو سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے ، انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ قانون کے طالبعلم کی حیثیت سے اپنے اندر نظم وضبط اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ صباحت رضوی اور سیشن جج جاوید الحسن چشتی کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلہ جات طلبہ میں ٹیلنٹ کو نکھارتے ہیں جس سے ان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ مقابلہ جات میں چیئرمین لاء ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر عامر منج، ڈاکٹر فوزیہ نسیم کے علاوہ شعبہ قانون کے تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں