عالمی امدادی ادارے کے وفد کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ

عالمی امدادی ادارے کے وفد کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایجنسی فرانسیس فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کسٹمرز ریلیشن سنٹر،فنانس اور کمپیوٹرائزڈ بلنگ سیکشن کا وزٹ کرتے ورکنگ کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی واسا عامر عزیز نے اے ایف ڈی کے وفد کو بریفنگ دیتے کہا سی آر سی واسا کا مرکزی کمپلینٹ سنٹر ہے جو مکمل طور پرکمپیوٹرائزڈ ہے جہاں پرصارفین فون، واٹس ایپ اور آن لائن شکایات کا اندارج کرواتے ہیں اور ان شکایات کا تیز رفتاری کے ساتھ ازالہ ممکن بنایا جاتا ہے ۔ اسی طرح تمام سب ڈویژنز پر بھی شکایات سیل قائم کر دئیے گئے ہیں جو اس مرکزی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک ہیں۔ وفد نے فنانس سیکشن کے آٹومیشن سیل کا وزٹ کیا جہاں ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن نے ریکارڈ، سیلری، پنشن و دیگر فنانشنل امور بارے بریفنگ دی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمران بٹ نے صارفین کے واسا بلز اکاؤنٹ نمبر، ماہانہ بلز، واجبات، شکایات اور انکے حل بارے آگاہ کیا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ اے ایف ڈی کنسلٹنٹ وفد کے دورہ کا مقصد انسٹیٹیوشن ریفارمز کرنا ہے اور اس پراجیکٹ کے تحت واسا فیصل آباد کا نظام جدید ترین اور افسروں و ملازمین کی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے گی جس سے واسا کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شعیب رشید، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی عمر افتخار، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حسان رندھاوا و دیگر افسر موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں