امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائیگا:آصف رضا

 امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائیگا:آصف رضا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں تمام مسالک کے علما کرام،ضلعی امن کمیٹی اور مینارٹی کے ممبران نے شرکت کی، ضلع چنیوٹ میں کرسمس و دیگر امور کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔کرسمس کے موقع پر مربوط حکمت عملی سے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علما کرام اور امن کمیٹی کامثالی کردار ہے ۔ چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے ۔ ممبران امن کمیٹی شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہیں آئندہ بھی ا من و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے ،مذہبی ہم آہنگی و رواداری کے فروغ کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں