حکومتی نرخوں پر کھادوں کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

حکومتی نرخوں پر کھادوں کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر کاشتکاروں کو حکومتی نرخوں پر کھادوں کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسروں پر مشتمل ٹیمیں کھاد ڈیلرز اور دیگر دکانداروں کے گوداموں کے دورے کر کے انکے سٹاک اور خریدو فروخت کا جائزہ لے رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے پیر محل میں کھاد کے ڈیلرز کے گودام وزٹ کئے اورسٹاک چیک کیا، تاکہ کسانوں کو حکومتی نرخوں پر ڈی اے پی،یوریا اور دیگر کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں