ایڈز کے عالمی دن پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیمینار اور آگاہی واک

ایڈز کے عالمی دن پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیمینار اور آگاہی واک

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتما م ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر کاشف باجوہ،ضلعی انچارج ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عرفان رشید،ضلعی فوکل پرسن ایچ آئی وی،پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عائلہ مبشر، ڈاکٹرز، ٹرانسجینڈر ز کے نمائندگان اور محکمہ صحت کے دیگر افسروں نے شرکت کی،سیمینار سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ،تاہم ایچ آئی وی اور ایڈز جیسے امراض کی تشخیص اور علاج بالکل مفت کیا جارہا ہے ،جس کی تمام تر سہولیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں دستیاب ہیں،جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،سپیشلسٹ ڈاکٹر عرفان رشید و دیگر مقررین نے کہا کہ ایچ آئی وی قابل علاج مرض ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں