شورکوٹ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا

شورکوٹ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر محکمہ ریونیو عملہ کے علاوہ سائلین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر قندیل سجاد شاہ نائب تحصیلدار غضنفر تھراج،اے ڈی ایل آر غلام حسین کاٹھیہ،محمد زمان،محمد خاور،گرداور غلام مرتضیٰ،ریونیو کا دیگر عملہ اور سائلین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل کا کہنا تھا کہ ایک چھت کے نیچے ریونیو کا تمام عملہ موجود ہونے سے سائلین کے مسائل حل ہونے میں آسانی ہوتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں