نیدرلینڈ اور زرعی یونیورسٹی میں ہارٹیکلچر کے فروغ کا معاہدہ

نیدرلینڈ اور زرعی یونیورسٹی میں ہارٹیکلچر کے فروغ کا معاہدہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)نیدرلینڈ کے پم سینئر ماہرین زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور سپرٹ انٹرنیشنل نے پاکستان میں شہری ہارٹیکلچر کے فروغ کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ۔

 جس سے شہروں کو سرسبزوشاداب بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اس شعبے سے منسلک کر کے ان کی آمدن اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور پم نیدرلینڈ کے پاکستان میں نمائندہ سلیم احمد کی موجودگی میں ڈاکٹر عدنان یونس، انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، پم کے کنٹری کوارڈی نیٹر رالف شراوین اور محسن شہزاد ملک (اسپرٹ انٹرنیشنل) نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔پروگرام کے تحت پاکستان میں شہری ہارٹیکلچر کے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لئے پارٹیز کمرشل انڈور اور آؤٹ ڈور پیداواری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لانے پر اتفاق کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں