ایس پی لائلپور ڈویژن کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار

 ایس پی لائلپور ڈویژن کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تھانہ ریلبازار میں ایس پی لائلپور ڈویژن کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

 ایس پی رحمان قادر نے موٹرسائیکل چور گینگ کی گرفتاری سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ پریس کانفرنس میں مالکان کو برآمد شدہ موٹرسائیکل دینے کیلئے بھی بلایا گیا۔ گیارہ بجے آنیوالے دو گھنٹے خوار ہونے کے بعد مایوس واپس واپس روانہ ہوگئے ۔ دوگھنٹوں بعد بھی ایس پی نے پریس کانفرنس میں آنا گوارا نہ کیا۔ کام چھوڑ کر آنیوالے موٹرسائیکل مالکان پولیس کو کوستے ہوئے واپس چلے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں