اخوت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 100خاندانوں کو چیک تقسیم

اخوت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 100خاندانوں کو چیک تقسیم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایف ڈی اے کمپلیکس کی مسجد میں اخوت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 100مستحق خاندانوں میں روز گار کیلئے 50 لاکھ روپے کے ۔۔

بلاسود قرض حسنہ کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے جنید حسن منج مہمان خصوصی تھے ۔ سٹیرنگ کمیٹی اخوت فاؤنڈیشن کے ممبرز چوہدری اسلم جاوید، حاجی عابد، ریجنل منیجر اخوت فاؤنڈیشن خالد محمود، ایریا منیجر اختر محمود اور سٹاف کے دیگر ارکان موجود تھے ایڈیشنل ڈی جی نے نچلی سطح پر معاشی بحالی کیلئے قرض حسنہ پروگرام بارے اخوت فاؤنڈیشن کے عظیم کارنامے کوسراہتے غربت کم کرنے کے لئے قرض حسنہ کے اسلامی نظام کے تحت ایسا سماجی انقلاب برپا کیاگیا جسکا عالمی سطح پر اعتراف کیاجارہاہے ۔انہوں نے چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کی عمدہ سوچ و نیک عزم اور انکے ساتھیوں کی بے لوث فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے کہا معاشی مسائل کے شکار مستحق خاندانوں کا ہاتھ تھام کر انہیں ذاتی روزگار کیلئے مالی وسائل فراہم کرنا عظیم کارخیر ہے ۔اسلم جاوید اور حاجی عابد نے بتایا اسوقت اخوت فاؤنڈیشن کے 220 ارب روپے کے فلاحی پروگرامز پر عملدرآمد کیاجارہاہے اڑھائی لاکھ خاندانوں میں بلاسود قرض حسنہ کے تیرہ ارب تقسیم کئے جاچکے ہیں ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے تعلیمی وظائف، تعلیم بالغاں اوردیگر فلاحی منصوبوں کاذکر کرتے کہاباعزت زندگی کیلئے خواجہ سراؤں کو بھی ماہانہ وظائف دیئے جارہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں