دارلامان کے زیراہتمام خواتین کے حقوق پر آگاہی سیشن

دارلامان کے زیراہتمام خواتین کے حقوق پر آگاہی سیشن

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)دارلامان کے زیراہتمام آگاہی سیشن ہوا ، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کیخلاف تشدد کے خاتمہ سے آگاہی دی گئی۔

سپرنٹنڈنٹ دارالامان صوفیہ رضوان سمیت این جی اوز کی نمائندہ خواتین اور ادارہ میں مقیم خواتین موجود تھیں۔سپرنٹنڈنٹ نے خواتین کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ادارہ میں خواتین کے حقوق کامکمل تحفظ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ مشترکہ اقدامات سے معاشرہ میں خواتین کو برابری کے حقوق کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں