پولیس مقابلہ میں ہلاکت ،ورثاکا سڑک بلاک کرکے احتجاج

پولیس مقابلہ میں ہلاکت ،ورثاکا سڑک بلاک کرکے احتجاج

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پولیس مقابلہ میں مارے جانیوالے شخص کی لاش گھر پہنچنے پر ورثاکا جڑانوالہ فیصل آباد روڈ بلاک کرکے احتجاج۔

 2 روز قبل طلال تھانہ ٹھیکریوالا کی حدود میں مبینہ مقابلہ میں مارا گیا،لاش پوسٹمارٹم کے بعد آبائی چک نمبر 108 گ ب سائیں دی کھوئی پہنچی جس پر اسکی والدہ اور درجنوں عزیزواقارب نے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا اور والدہ نے الزام عائد کیا کہ اسکے بیٹے کو پولیس نے جعلی مقابلہ میں ہلاک کیا ہے ورثاء نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مقابلہ کی اعلیٰ سطح انکوائری کروائی جائے احتجاج کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ نصراﷲ بھٹی،ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ایوب ساہی، ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال،ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ، ڈولفن وایلیٹ فورس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کیساتھ مذاکرات کئے اور روڈ کو کلیئر کروا دیا ۔پولیس کے مطابق مقابلہ میں ہلاک ہونیوالا طلال ولد رفیق ریکارڈ یافتہ تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں