ایف آئی اے فیصل آباد زون کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

ایف آئی اے فیصل آباد زون کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف آئی اے فیصل آباد زون کی رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل اباد رائے اعجاز نے۔۔

 کارکردگی رپورٹ حکام کو ارسال کردی۔ ڈائریکٹر فیصل آباد رائے اعجاز کے مطابق فیصل آباد زون نے رواں سال 42کارروائیوں میں 67 ملزموں کو گرفتار کیا۔ 9479 امریکی ڈالراور 1 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔ 2 کروڑ 47 لاکھ پاکستانی روپے بھی برآمد کیے ۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔ غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں