فیسکو ریجن ، مزید31بجلی چوربے نقاب،42لاکھ جرمانے

فیسکو ریجن ، مزید31بجلی چوربے نقاب،42لاکھ جرمانے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو ٹیموں نے آپریشن سرکلز میں دوران چیکنگ مزید31بجلی چوروں کو پکڑلیا۔جن کوایک لاکھ سے ۔۔

زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور42لاکھ 15ہزارسے زائد کے جرمانے کرکے تمام بجلی چوروں کے میٹراتار کر ایف آئی آر زکی درخواستیں دائر کردی گئیں۔فیسکو ریجن میں جاری خصوصی مہم میں 85روزکے دوران 4327 بجلی چوروں کو ایک کروڑ11لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور51کروڑ67لاکھ سے زائدکا جرمانہ کیاگیا۔بجلی چوری میں 4074 گھریلو، 129 کمرشل، 114 زرعی اور10انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے۔ فیسکو ریجن سے 3611بجلی چوروں کو گرفتارکرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں