ڈیلرزکے من مانے نرخ، ایل پی جی 280 روپے کلو

 ڈیلرزکے من مانے نرخ، ایل پی جی 280 روپے کلو

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھانے ہوئے ایل پی جی ڈیلرز نے ازخود اضافہ کرلیا۔ ایل پی جی مافیا کی ۔۔

جانب سے از خود قیمت بڑھائے جانے پر فی کلو قیمت 280 روپے تک جاپہنچی جسکے باعث مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال بھی مشکل ہونے لگا۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام اوور چارجنگ روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے میں ناکام ہیں۔ منصور آباد، فیکٹری ایریا، راجباہ روڈ، ناظم آباد، مانانوالہ ودیگرعلاقوں میں ایل پی جی گیس 270 سے 280 روپے تک فروخت کی جانے لگی جس پر مہنگائی کے ستائے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سرکار اور ناجائز منافع خوروں کی جانب سے روز مرہ اشیاء ضروریہ میں سے کسی نہ کسی کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے حکومت کسی بھی چیز کا ریٹ بڑھائے تو مافیا اس میں من مانا اضافہ کرکے عوام کو لوٹنے لگ جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ حکومت ظالمانہ سلوک بند کرے اور فوری ریلیف پیکیج کا اعلان اور پرائس کنٹرول نظام بہتر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں