پولیو مہم جاری، 14 لاکھ 76 ہزار بچے قطرے پی چکے

پولیو مہم جاری، 14 لاکھ 76 ہزار بچے قطرے پی چکے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو مہم پر کامیاب عملدرآمد جاری ہے اورمہم کے دوران پانچ سال کی عمر کے ابتک 14 لاکھ 76 ہزار 313 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار اور ہیلتھ اتھارٹی کے دیگر افسربھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے آخری روز اتوار 3 دسمبر کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کی تصدیق اور رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلا کر اہداف کی تکمیل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں