کھاد ڈیلرز کی دکانوں پر اہلکار تعینات کئے جائیں:کمشنر

 کھاد ڈیلرز کی دکانوں پر اہلکار تعینات کئے جائیں:کمشنر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈیلروں کی دکانوں پر کھادوں کی فروخت کی نگرانی کی ہدایت کرتے کہا ہے کہ کھاد ڈیلروں کی دکانوں پر محکمہ زراعت اور۔۔

 ضلعی انتظامیہ کے اہلکار تعینات کئے جائیں۔انہوں نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے کہاڈیلروں کوکھاد کی فروخت اور سٹاکس کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کا پابند کیا جائے کاشتکاروں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جارہا ہے اورکھاد کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت پر سخت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کو از خود قیمتیں بڑھانے کا اختیار نہیں اورکسی کو من مانی قیمت وصول نہیں کرنے دی جائے گی۔ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ زراعت سے روزانہ پراگریس لی جائے گی۔اس موقع پرڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمیدنے کھادوں کی گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن بارے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں