جمعیت اہلحدیث الیکشن میں پور حصہ لے گی:کاشف نواز

 جمعیت اہلحدیث الیکشن میں پور حصہ لے گی:کاشف نواز

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ جمعیت اہلحدیث آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔۔

انتخابی مہم کے سلسلہ میں مر کزی قائد سینیٹرعلامہ ساجد میر کی زیر قیادت 28جنوری کو مینار پاکستان میں اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کریگی و ر کرز کنونشن کی کامیابی کیلئے مہم کا آغاز آج مولا نا بہادر سیف کے دفتر سے کر رہے ہیں ، جمعیت اہلحدیث کو سیاسی میدان میں اپنی بھر پور پاور شو اور متحرک کر نے کیلئے ملک بھر میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے ، سمندری سمیت کہیں بھی جماعت کے کسی کارکن کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے ضلعی ناظم مالیات عمر فاروق گجر میری نمائندگی کرتے تحصیل سمندری میں کارکنان کا تحفظ کریں۔قائد ساجد میر 36سال سے نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں مسلم لیگ ن ہماری حلیف جماعت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز کنونشن کی تیاریوں کی افتتاحی مہم پر مر کزی جمعیت اہلحدیث تحصیل سمندری کے امیر مو لا نا بہادر سیف کے دفتر میں پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر ضلع فیصل آباد کے ناظم مالیات عمر فاروق گجر،، ناظم اعلیٰ مر تحصیل سمندری ڈاکٹر ایوب صدیقی، ناظم مالیات قاری عبدالخالق بخاری، تحصیل صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری سمیع اللہ، جنرل سیکرٹری حافظ یاسر فاروق، ناظم مالیات الیاس بھٹی، قاری ذکریا محمدی سمیت جماعت کے دیگر ذمہ داران مو جود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں