3یونٹس پرچھاپے ـ،کئی من ملاوٹی مرچیں،ہلدی،سرکاتلف

3یونٹس پرچھاپے ـ،کئی من ملاوٹی مرچیں،ہلدی،سرکاتلف

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کیخلاف شکنجہ مزید سخت کردیا ۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کالج روڈ، اقبال ٹاؤن،اے بی سی روڈ پر واقع یونٹس پر چھاپے مارے اورایک یونٹ کی پروڈکشن بند،مقدمہ درج، 2یونٹس کو 70ہزار جرمانہ کیا۔ٹیموں نے300کلو ملاوٹی مرچیں،60کلو ہلدی،200کلو سرکا تلف کردیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ 1600 پیکٹ برانڈڈ مرچیں،720 کلو نمک اور مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں جبکہ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ میں برادہ اور کھلے رنگوں کی ملاوٹ پائی گئی،ممنوعہ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے مرچوں کو تیار کیا جا رہا تھا،انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کا میڈیکل بھی نہیں کیاگیاتھا۔مصالحہ جات کی پیکنگ کے لئے استعمال کئے جانے والا لیبل بھی فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ نہ تھا۔ پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ کی پروڈکشن بند کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں