کھاد ڈیلرز کی دکانوں پر اہلکار تعینات کئے جائیں:ڈی سی

کھاد ڈیلرز کی دکانوں پر اہلکار تعینات کئے جائیں:ڈی سی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کھاد ڈیلرزکی دکانوں پر محکمہ زراعت اور انتظامیہ کے اہلکار تعینات کئے جائیں، کھاد کی فروخت اور سٹاکس کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کا پابند کیا جائے ، یوریا کھاد فروخت کی نگرانی کی جائے ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے اجلاس کی صدارت کرتے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے کہی ،انہوں نے کہا کاشتکاروں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے اورکھاد وں کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت پر سخت کارروائی کی جائے ،انہوں نے واضح کیا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کو از خود قیمتیں بڑھانے کا اختیار نہیں اورکسی کو من مانی قیمت وصول نہیں کرنے دی جائے گی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شہباز احمد نے کھاد کی گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز الطاف انصاری ، طلحہ سعید ،اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں