انٹرا پارٹی الیکشن جھوٹ:سعید انور ،اے ڈی ملک

انٹرا پارٹی الیکشن جھوٹ:سعید انور ،اے ڈی ملک

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں جنرل سیکرٹری پی پی 101 و سابق سٹی کونسلر سعید انور بھولا،اے ڈی ملک اور ملک اعجاز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ۔۔۔

 یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے جس کو پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے جس طرح جھوٹ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کا وجود بنا تھا اسی طرح پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے اس موقع پر خالی کرسیوں سے ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں نااہل شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا جس نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ برسر اقتدار ا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی نواز شریف واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انکا کیسز سے باعزت بری ہونا حق سچ کی فتح ہے عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا مسلم لیگ ن کا ویژن ہے نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اتری آئندہ بھی عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں