گھنٹہ گھر ، آٹھ بازاروں دیگرمقامات پر تجاوزات برقرار

گھنٹہ گھر ، آٹھ بازاروں دیگرمقامات پر تجاوزات برقرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھنٹہ گھر اور آٹھ بازاروں سمیت شہر کی مصروف مارکیٹوں سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا۔

 میونسپل کارپوریشن کے ملازمین فرضی کارروائیوں سے کام چلانے لگے ۔ گھنٹہ گھر کے اطراف میں آٹھ بازاروں میں پارکنگ مسائل کے ساتھ تجاوزات کی بھرمار نے پیدل چلنا بھی مشکل کردیا ۔ دکانداروں کی جانب سے دکان کے سامنے کی جگہ کرائے پر دیکر پیسے کمائے جا رہے ہیں جبکہ 60 فٹ تک چوڑے بازار تجاوزات پر 20 فٹ رہ گئے ۔ جھال مارکیٹ، سمن آباد، غلام آباد ودیگر مصروف کاروباری مقامات پر بھی دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ تک تجاوزات قائم ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ اور کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے اور بازاروں میں عملہ تعینات کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں