سینکڑوں نو مسلم غرباء کوماہانہ راشن ،بیواؤں کو وظائف تقسیم

سینکڑوں نو مسلم غرباء کوماہانہ راشن ،بیواؤں کو وظائف تقسیم

چناب نگر(نامہ نگار)خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ نصرت آباد چناب نگر میں انوار ختم نبوت ٹرسٹ کی طرف سے غرباء نو مسلم مستحقین کے سینکڑوں گھرانوں میں ماہانہ راشن ، بکروں کا گوشت جبکہ بیواؤں میں وظائف تقسیم کیے گئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے چیئر مین انوار ختم نبوت ٹرسٹ مولا نا قاری رفیق نفیسی، مولا نا مفتی عتیق الرحمان نفیسی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت نبی کریم ﷺ کی عظیم سنت اورعباد ت ہے ، انوار ختم نبوت ٹرسٹ غرباء کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے ، نو مسلمین کی کفالت ختم نبوت سے وفاداری ہے ، تحریک تحفظ ختم نبوت کی معاونت کے لیے مخیر حضرات نو مسلمین کی کفالت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، انسانیت کا تقاضہ ہے کہ دکھی انسانیت کی ہرممکن خدمت کی جائے ، عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور دین کی اساس ہے ، نبی کریم ﷺکی ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان سے ہی ایمان مکمل ہوتا ہے ، صحابہ کرامؓ کی زندگیاں تحفظ ختم نبوت کے لئے وقف تھیں ، انہوں نے آخری سانس تک اسلام کی آبیاری کی اور کامیابیاں سمیٹیں ،حب رسالت ؐ کا تقاضا ہے کہ اتباع رسولؐ کی جائے تعلیمات نبوی ؐراہ نجات ہے ،آخرمیں ملکی سالمیت اور نومسلمین کے ثابت قدم رہنے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں