ضلع میں انسداد ِپولیو مہم ختم،101.63 فیصد ہدف حاصل

ضلع میں انسداد ِپولیو مہم ختم،101.63 فیصد ہدف حاصل

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی۔ 7 روزہ مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 15 لاکھ 61 ہزار 814 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے اور۔۔۔

مہم کا 101.63 فیصد ہدف حاصل ہواجبکہ مہم کا ٹارگٹ 15 لاکھ 36 ہزار 770 تھا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مہم کے اختتام پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور اہداف کی تکمیل پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا بچوں کو موذی مرض سے بچانے کے لئے آئندہ بھی اسی جذبے سے خدمات انجام دی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں