شورکوٹ ، گردونواح میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت

شورکوٹ ، گردونواح میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شورکوٹ اور گردونواح میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت کادھندہ عروج پر،کسانوں کا اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع پر فرضی جرمانے کرنے کا الزا م ،کوٹھی اڈا ،جھنگ روڈ ،کینٹ روڈ،پتن روڈ اور۔۔۔

 قائم بھروانہ کے گردونواح میں یوریاکھاد بلیک میں فروخت کی جارہی ر ہے تحصیل انتظامیہ کی بے حسی پر کاشتکارو ں کا کہنا ہے کہ بلیک میں فروخت کرنیوالوں کو شورکوٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پشت پناہی حاصل ہے سیز ن گزرتے ہی شورکوٹ کے کھاد ڈیلر اور ذخیرہ اندوز بڑے پیمانے پر یوریا کھاد خفیہ سٹوروں میں جمع کرلیتے ہیں اس دوران محکمہ زراعت اور دیگر اداروں کے افسرکھاد کی فروخت میں خورد بر دکرکے بلیک مافیا کو سپورٹ کرتے ہیں بلیک مافیا کاشتکاروں کو کھاد فروخت کا بل دیتاہے اور نہ ہی ریکاڈ میں اندراج کیا جا تا ہے بعدازاں سٹور شدہ یوریا کھاد گند م بوائی کے سیزن میں ڈیلر مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں کوئی کاشتکار اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت کو دراخواست گزارے تو وہ محدود جرمانے پر کھاد بلیک میں بیچنے کی اجازت دے دیتا ہے ۔کاشتکاروں نے ڈ ی جی محکمہ زراعت سے بلیک مافیا کے لائسنس کینسل کرنے اورذمہ دار ملازمین کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں